سطح بسیط

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - فراخی، وسعت، پھیلاؤ، رقبہ۔  دائرہ ایک بنا ایسا کہ بڑھتا ہے محیط گھیر لی جس نے کہ تالاب کی کل سطح بسیط      ( ١٨٩٤ء، اردو زبان کی پانچویں کتاب، اسمٰعیل، ٤٤ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سطح' کے بعد کسرہ صفت لگا کر عربی زبان ہی سے ماخوذ اسم صفت 'بسیط' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩٤ء سے "اردو زبان کی پانچویں کتاب" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث